عمران ریاض نے زندگی کی سب سے خطرناک تقریر کردی ۔۔ نشانہ کون؟

image

معروف اینکر عمران ریاض خان نے ایک بار پھر عسکری قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اب تک کی سب سے خطرناک تقریر کردی، فوجی قیادت پر نام لے کر الزامات کی بوچھاڑکی۔

عمران ریاض نے سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باجوہ صاحب کہتے ہیں کہ ان کے ادارے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن سب جانتے ہیں کہ غلط ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے عمران ریاض نے کہا کہ باہر نکل کر دیکھیں کہ لوگ مارنے والوں کی عزت کرتے ہیں یا مرنے والوں کی۔ پوچھیں کہ زمین تنگ کرنے والوں کی عزت کہاں ہے، باہر نکلیں تو آپ کو اپنی حقیقت کا اندازہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے پوچھیں کہ لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں یا شہید ہونے والے ارشد شریف سے پیار کرتے ہیں۔ ارشد شریف کیلئے اس ملک کو جہنم بنادیا گیا تھا۔ صابر شاکر کیلئے زمین تنگ کی گئی،ہمارے خاندانوں کو ہراساں کیا گیا۔

عمران ریاض نے کہا کہ ہم اکیلے لڑ رہے تھے لیکن اب سب کو لڑنا پڑے گا۔انہوں نے عسکری قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو صرف مارنا آتا ہے لیکن ہمیں مرنے کے علاوہ بھی بہت کچھ آتا ہے اور وہ ہم کرکے دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو مار دو، ارشد شریف کے بعد موت کا ڈر ختم ہوگیا ہے کیونکہ جب آپ کو اس بات کا یقین ہو کہ آپ تاریخ کی درست سمت میں اور ظلم کیخلاف کھڑے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.