ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جویریہ سعود کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے پہلی بار اپنی بھنویں (آئی بروز) بنوائیں۔

جویریہ سعود اور سعود قاسمی دو بچوں کے والدین ہیں جن کے نام جنت سعود اور ابراہیم سعود ہیں۔ جیسا کہ جویریہ سعود اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ بیرونی ممالک سیر و تفریح کے لیے گھومنے اکثر جاتی رہتی ہیں اور مداحوں کے لیے ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرتی ہیں۔ وہ اس بار امریکہ اور ترکی سیر کے لیے گئے جہاں انہوں نے بھرپور انجوائے کیا۔

جویریہ سعود کی بیٹی جنت سعود حال ہی میں اپنی بھنویں چھیدنے کے مرحلے سے گذریں۔ جویریہ سعود نے حال ہی میں جنت کی بھنویں چھیدنے کی ویڈیو شیئر کی جس پر لوگوں نے جہاں اچھے کمنٹس کیے تو کسی نے تنقید بھی کی۔

اس سے قبل جویریہ سعود کی بیٹی جنت نے اپنے بال رنگوائے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جویریہ سعود اور ان کی بیٹی اکثر میک اپ ویڈیوز اپنے اکاؤنٹس پر شئیر کرتی نظر آتی ہیں۔ یہ سب دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ انہیں فیشن سے بہت لگاؤ ہے۔

مگر اس بار جنت سعود آئی برو پرسنگ (eyebrow piercing) کے لیے گئیں. تصاویر دیکھئے۔

ایک صارف نے جنت سعود کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts