بچوں نے والد کو بھی حیران کر دیا ۔۔ کئی سال بعد اچانک والد گھر آ گیا، اولاد کے ردعمل نے سب کو حیران کر دیا، دیکھیے

image

جب والد گھر سے باہر سات سمندر پار سے واپس آتا ہے تو گھر والے اپنے پیارے جوان سے جذباتی انداز میں ملتے ہیں، یہ خوشی ہی الگ ہوتی ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

ایک ایسی ہی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی بھی دلچسپی حاصل کر لی، ہوا کچھ یوں کہ ایک والد جو کہ کئی سالوں بعد اپنے گھر واپس آیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد اپنی اولاد کو سرپرائز دینا چاہتا تھا، اسی لیے وہ خاموشی سے گھر میں داخل ہوا، لیکن جیسے ہی کمرے میں داخل ہوا تو بچے جھوم اٹھے والد بھی پہلے تو خوش ہوئے کہ میرے بچے میرے آنے پر خوش ہو گئے۔

لیکن جب بچوں نے والد کو گلے لگانے کے بجائے اُس بیگ کو گلے لگا لیا جس میں والد نے بچوں کے لیے کھلونے رکھے تھے۔

بچوں کو یوں بیگ کی جانب لپکتا دیکھ والد بھی حیران رہ گیا، ہاتھ کھلے رہ گئے، منہ بھی کھلا رہ گیا۔ والد سر پر ہاتھ رکھے صوفے پر لیٹ گیا۔

تاہم یہ ویڈیو اگرچہ والد اور بچوں کے درمیان کھٹے میٹھے رشتے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، لیکن اس ویڈیو نے کئی صارفین کے دل بھی موم کر دیے ہیں کیونکہ والدین اور بچوں کی محبت بخوبی جھلک رہی تھی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.