اس حصے میں پگھلا ہوا حصہ ڈالا گیا ہے ۔۔ خانہ کعبہ کا وہ حصہ، جسے رکن الیمنی کہا جاتا ہے، وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ سے متعلق کئی معلومات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، کچھ اسی حد دلچسپ ہوتی ہیں کہ سب کو حیرانی بھی ہو ہی جاتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

خانہ کعبہ میں ایسے کئی مقامات ہیں جو کہ تاریخی حیثیت رکھنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے لیے مقدس بھی ہیں، جیسے کہ بیت اللہ، مقام ابرہیمی، صفاء مرویٰ، حجر اسود۔

لیکن اس سب میں ایک مقام ایسا بھی ہے جو کہ سب کی توجہ ضرور اپنی طرف موہ لیتا ہے۔ یمنی کارنر کے نام سے جانا جانے والا رکن الیمنی خانہ کعبہ کے ساؤتھ ویسٹ کارنر پر موجود ہے۔

جس کارنر پر حجر اسود نصب ہے، اسی کارنر کے سامنے والے کارنر پر رکن الیمنی ہے۔ طواف کے دوران یمنی کارنر پر ہاتھ لگانا ہر مسلمان اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔

کعبے کی اس کارنر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہاں کا حصہ باقی حصوں سے مختلف ہے۔ جبکہ دیگر دو کارنرز کو رکن شامی اور رکن عراقی کا کہا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کا یہ حصہ خاص کانکریٹ سے بنا ہوا ہے، جبکہ اس میں پگھلا ہوا لوہا شامل کیا گیا ہے۔ رکن الیمنی کو نقصان سے بچانے کے لیے یہ طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔

لائف ان سعودی عربیہ ویب سائٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے اس حصے پر غلاف موجود نہیں ہے اور نہ ہی اسے ڈھکا گیا ہے، اگرچہ اس حصے کو ڈھکنے کی حکومت وقت کی جانب سے کوششیں کی جاتی تھیں تاہم ناکام ہو جاتے تھے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.