چوری کر کے غریبوں میں بانٹنے والا انڈیا کا ’رابن ہُڈ‘ گرفتار

image
انڈیا میں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر چور اور پولیس اہلکار کے درمیان گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چور اپنی چوری کا اعتراف کر رہا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتا رہا ہے کہ اس نے یہ پیسے کہاں لگائے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور نے ڈرگ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے چوری کی تمام رقم آوارہ جانوروں کو کھانا کھلانے اور غریبوں میں کمبل بانٹنے پر لگا دی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آنے والے اس واقعے پر چور کا کہنا ہے کہ اسے دس ہزار انڈین روپے چرانے کے بعد غلطی کا احساس ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرگ سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر ابھشیک پلاوا چور سے تفتیش کر رہے ہیں جبکہ وہاں موجود دیگر پولیس اہلکار چور کے جوابوں پر ہنس رہے ہیں۔

ویڈیو سب سے پہلے بھلائی ٹائمز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹٹس پر شیئر ہوئی تھی جو کئی مرتبہ دیکھی اور دوبارہ شیئر کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے چور کو ’رابن ہڈ‘ یا ’کرانتی کاری چور‘ یعنی انقلابی چور کے ناموں سے پکار رہے ہیں۔

ویڈیو میں چور کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’چوری کر کے اچھا لگا لیکن بعد میں پچھتاوا ہوا۔‘

चोरी करके अच्छा लगा..लेकिन बाद में पछतावा हुआ  pic.twitter.com/b5bqFHDViG

— Shubhankar Mishra (@shubhankrmishra) December 2, 2022

پولیس افسر نے پچھتاوے کی وجہ پوچھی تو ملزم نے کہا کہ بعد میں احساس ہوا کہ غلط کام کر دیا ہے۔

پولیس اہلکار نے ملزم سے پوچھا کہ اس نے کتنے پیسے چرائے جس پر اس شخص نے بتایا کہ 10 ہزار روپے چرائے جو غریبوں میں بانٹ دیے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ چوری کے پیسے سے سردی کے موسم میں سڑکوں پر پڑے غریبوں میں کمبل بانٹے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.