تھپڑوں کی بارش کر دی ۔۔ پیٹرول پمپ پر سگریٹ پینے والے نوجوان کو پیٹرول پمپ والے نے کیسے سبق سکھایا؟ دیکھیے

image

اکثر پیٹرول پمپ کے باہر لکھا ہوتا ہے کہ سگریٹ نوشی اور آگ پمپ کی حدود میں کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

لیکن کچھ انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی وائرل ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک پیٹرول پمپ کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں دو نوجوان موٹر سائیکل میں پیٹرول بھروانے آتے ہیں، سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا کہ اچانک نوجوان نے سگریٹ جلا لی۔

پیٹرول پمپ پر کھڑے ملازم نے جیسے ہی نوجوان کو سگریٹ سلگاتے دیکھا تو فورا پیٹرول پمپ کے پائپ کو ایک طرف کیا اور دوسرے ہاتھ سے اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

تھپڑ بھی ایسے تھے کہ کسی فلم کا منظر دکھائی دے رہا تھا، ظاہر سی بات ہے، پیٹرول تو فورا آگ کو پکڑ لیتا ہے، اور جب پیٹرول پمپ کے باہر کھڑے ہو کر سگریٹ پی جائے گی تو دھلائی تو ہوگی۔

دوسری جانب نوجوان کو بھی شاید غلطی کا احساس ہو ہی گیا تھا، تب ہی فورا سگریٹ بھی بجھائی اور چُپ چاپ مار کھاتا رہا۔

سوشل میڈیا پر ذمہ دار پیٹرول پمپ ملازم کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ اس کے اس عمل کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.