پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 2288 پوائنٹس گرگیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 2,288 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد 1,65,867 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

خریداروں کی عدم موجودگی اور سرمایه‌ کاروں میں پائے جانے والے شدید اندیشوں کی وجہ سے دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں ایک وقت میں 2,391 پوائنٹس تک کی ریکارڈ کمی بھی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1,68,000، 1,67,000 اور 1,66,000 کی تین اہم حدیں گنوا بیٹھا۔

اسٹاک بروکرز کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی مارکیٹ میں اس مندی اور لڑکھڑاہٹ کی بنیادی وجہ بنی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے تقریباً 10 ہزار پوائنٹس نکل چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US