خونی رشتہ ہونے کے باوجود دشمن بن گئیں ۔۔ کاجول اور رانی مکھرجی کے درمیان ہونے والا وہ واقعہ جس کے بعد دونوں بہنوں کے بیچ دراڑ پڑ گئی

image

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکاراؤں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، جبکہ کچھ سب کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی بھارتی فلم انڈسٹی کی جانی مانی اداکارائیں ہیں، کاجول تو اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ بن گئیں جبکہ رانی مکھرجی مشہور پروڈیوسر آدتیا چوپڑا کی دلہن بن گئیں۔

لیکن دونوں کی دوستی اور گہرا رشتہ کچھ یوں بدلا کہ پھر دوبارہ دونوں کو قریب نہ لا سکا، دراصل رانی مکھرجی اور کاجول آپس میں خونی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

چونکہ دونوں آپس میں کزنز ہیں جبکہ کاجول اور رانی مکھرجی آپس میں سیکنڈ کزنز ہیں۔ دونوں بہنیں کہلائے جانے کے باوجود آپس میں شوبز کی ریس اور مختلف وجوہات کی بنا پر دونوں میں دوریاں بڑھ رہی ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر کے مطابق کاجول اور رانی مکھرجی کی فیملیز کے درمیان جائیداد کو لے کر تنازع کی وجہ سے بھی ان دونوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں اور پھر خود کاجول نے شوبز میں رانی مکھرجی کو تگڑا مقابلہ دیا ہے۔

صورتحال اُس وقت مزید بگڑ گئی جب یش راج فلمز کی جانب سے کاجول کو تبدیل کر کے رانی مکھرجی کو فلم میں کاسٹ کیا گیا، یہ بھی اس لیے ہوا کیونکہ یش راج فلمز کے مالک کے بیٹے آدتیا چوپڑا رانی مکھرجی کو دل دے بیٹھے تھے۔

یہاں تک کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں بھی کاجول نے ڈائریکٹر کو رانی مکھرجی کو فلم سے نکالنے کے لیے بے حد زور دیا، تاہم آدتیا چوپڑا جیسے نام کی وجہ سے وہ اس دباؤ پر راضی نہیں ہوئے۔

اگرچہ اُس کے بعد دونوں ایک ساتھ کسی فلم میں دوبارہ نہیں آئیں لیکن مختلف مذہبی تقاریب میں دونوں ایک ساتھ موجود ہوتی ہیں، اور اپنے گھریلو جھگڑوں کو ایک ساتھ مل کر حل کرنے اور آپس میں دوستانہ رویہ اختیار کرنے کے عزم کو لے کر بڑھ رہی ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.