چوہا ایسی مخلوق ہے جو کہیں بھی گُھس کر کچھ بھی کھا جاتا ہے اور پھر آسانی سے بھاگ بھی جاتا ہے، گھر کی نہ جانے کتنی چیزوں کو کُترنے والا یہ چوہا اگر مہمانوں کے سامنے آجائے تو سوچیں کتنی شرمندگی محسوس ہوگی؟
ایسا ہی کچھ منظر سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملا جہاں ایک میٹنگ میں لوگوں کو پیش کیے جانے والے کھانے پر چوہے کو ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
چوہے کی اس کارستانی کی ویڈیو آن لائن منظر عام پر آتے ساتھ ہی وائرل ہوگئی، اس کلپ کو عارف خواجہ نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔
میٹنگ کے دوران کیک کے ٹکڑے پر چوہے کی چالاکی سے کیک کھانے کی ویڈیو کو لوگوں نے کافی شئیر کیا ہے کیونکہ یہ دیکھنے میں کافی مزاحیہ ہے اور آپ کو بھی یقینی طور پر اسے دیکھنا چاہئے۔
اس ویڈیو کو عارف خواجہ نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ ان کے بائیو کے مطابق، عارف خواجہ جموں و کشمیر کے ڈینٹل سرجن ہیں۔ 26 سیکنڈ کے اس کلپ میں چند لوگوں کو میٹنگ کے دوران گہری بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، کمرے میں موجود ایک غیر متوقع مہمان پر کیمرہ زوم ہو گیا۔ یہ ایک چوہا تھا جو میز پر رکھے کیک کے ٹکڑے پر خوشی سے منہ مار رہا تھا۔