ایمریٹس ایئر لائنز نے خراب موسم کی وجہ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ اور امریکہ میں شکاگو کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
ایئرلائن نے دو پیغامات میں کہا ہے کہ ان دو مقامات کے صارفین کو سفر کی سہولت نہیں دی جائیگی۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران دونوں شہروں کے درمیان تین دیگر پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
شکاگو آنے اور جانے والی پروازیں EK235 اور EK 236بھی منسوخ کر دی گئیں۔ پنجاب آنے اور جانے والی دیگر ایئر لائنز کی جانب سے چلائی جانے والی متعدد پروازیں بھی گزشتہ چند دنوں کے دوران متاثر ہوئی تھیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روزدھند نے ایئر لائنز کو بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور کیا، امریکہ میں، برف، بارش، ہوا اور کم درجہ حرارت نے کرسمس کے رش کے دوران ہوائی سفر مشکل بنادیا ہے۔
ایئر لائنز نے جمعرات کو شام 6 بجے تک صرف 2270 سے زیادہ امریکی پروازیں منسوخ کیں اور جمعہ کے لیے بھی تقریباً 1000 پروازیں فوری طور پر منسوخ کر دی گئیں۔
شکاگو اور ڈینور میں اس کے اثرات سب سے زیادہ محسوس کیے جا رہے ہیں، جہاں سیکڑوں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ ایمریٹس کا کہنا ہے کہ متاثرہ صارفین جنہوں نے ٹریول ایجنٹس کے ساتھ بکنگ کروائی ہے، وہ متبادل سفری انتظامات یا رقم کی واپسی کے لیے ان سے رابطہ کریں۔
وہ صارفین جنہوں نے ایئر لائن سے براہ راست بکنگ کی ہے وہ ری بکنگ کے اختیارات کے لیے اپنے مقامی دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں، یا رقم کی واپسی کی درخواست کرنے کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔