سوشل میڈیا پر ان دنوں کراچی ایٹ فیسٹیول کا کافی چرچہ ہے، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس ایونٹ میں کچھ ایسا ہوا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو نے سب کی توجہ اس وقت حاصل کی جب دو خواتین آپس میں ہی لڑ پڑیں، سوشل میڈیا پر دونوں خواتین کی ویڈیو نے سب کو توجہ حاصل کر رکھی ہے۔
ایک دوسرے کے بال پکڑ کر مکے گھونسے اور تھپڑ مارتی یہ خواتین آپے سے باہر ہو گئی تھیں۔
نامعلوم وجوہات کی بنا پر لڑنے والی ان خواتین کو دوست الگ کرتے بھی دکھائی دے رہے تھے، تاہم دونوں خواتین ٹس سے مس نہیں ہو رہی تھیں۔
کھانے کے مقام پر جب لوگ کھانا کھا رہے تھے تو عین اسی وقت خواتین آپس میں لڑنا جھگڑنا شروع ہو گئیں، ایک خاتون کو تو شریک لوگوں نے الگ کر دیا۔
تاہم باقی دو خواتین گھتم گھتا تھیں، اور دونوں کو الگ کرنا ایسا تھا جیسے کہ آ بیل مجھے مار، کیونکہ جو بھی انہیں چڑھانے جا رہا تھا وہ بھی نقصان اٹھا رہا تھا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔