تیاری کررہے ہیں جلد مکمل نتائج کا اعلان کردیا جائے گا،الیکشن کمیشن

image

الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ تیاری کررہے ہیں جلد مکمل نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ سیکنڈ فیز بلدیاتی انتخاب کو ہم نے پر امن کروایا۔ نتائج کے بعد ٹرن آوٹ کا پتہ چل جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ تیاری کر رہے ہیں ۔ جلد کراچی کے مکمل نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ فارم گیارہ بارہ کا تمام پریذائیڈنگ افسران کا ڈیٹا مکمل ہوچکا۔ جب تک باقی پراسس مکمل ہوگا سب کو مطلع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک جو نتیجہ آیا ہے اس سے 20 سے 25 فیصد ٹرن آؤٹ سامنے آرہا ہے۔جب بھی کوئی شکایت کی گئی ایکشن لیا گیا، پھر بھی کوئی شکایت ہے تو بتائیں ہمیں ہم ایکشن لیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.