بیٹیوں کی شادیاں کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں ۔۔ بیٹی کی خاطر 100 روپے کمانے والے بوڑھے باپ کی اللہ نے کیسے سنی؟ دیکھیے

image

بیٹیوں کو رخصت کرنا ہر ماں باپ کی اولین خواہش ہوتی ہے اور بیٹیوں کے فرض سے سبکدوش ہونے کے بعد والدین سکھ کی زندگی گزارنے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن اگر بیٹیاں واپس والدین کے گھر آجائیں تو ان کے گھر اجڑنے کا دکھ اور بڑھاپے میں بیٹی اور اس کے بچوں کو پالنے کی ذمہ داری بوڑھے والدین کی کمر توڑ دی دیتی ہے۔

پنجاب میں ایسا ہی تاندلیانوالہ کے مقبول نامی شخص کے ساتھ ہوا جس کا داماد نشے پر لگ گیا اور بیٹی اپنے بچوں کو لے کر واپس والد کے گھر آگئی، بوڑھا اور بیمار باپ بیٹی اور اس کے بچوں کو ایک وقت کھانا کھلانے کیلئے دن بھر سائیکل پر کباڑ جمع کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی روٹی کا بندوبست ہوجاتا ہے لیکن کبھی دیہاڑی نہ لگے تو روٹی کھانے کو بھی نہیں ملتی، ان کی سائیکل کی حالت بھی نہایت خستہ تھی، بزرگ نے بتایا کہ کبھی 50 تو کبھی 100 روپے کمالیتا ہوں۔

بزرگ نے بتایا کہ بیٹی کو بیاہ کر سکون کی زندگی بسر کررہا تھا، کوئی نہ کوئی روٹی دے دیتا تھا لیکن بیٹی کا شوہر نشے پر لگ گیا تو بیٹی اپنے پانچ بچے لے کر میرے پاس آگئی تو اس لئے اب مزدوری کررہا ہوں۔

راہ انسانیت کی جانب سے بزرگ شہری کو نئی سائیکل دی گئی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا، بزرگ کو راہ انسانیت کی رہنما طاہرہ نامی خاتون نے راشن اور 10 ہزار روپے نقد دیئے تو بزرگ دونوں ہاتھ اٹھاکر انہیں دعائیں دیتے رہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.