ہمارے پاس ان کیلئے سرپرائز ہی سرپرائز ہیں، فواد چودھری

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ان کے لیے سرپرائز ہی سرپرائز ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ابھی پتہ نہیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے اور راجہ پرویز اشرف کو جلد پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان کیلئے سرپرائز ہی سرپرائز ہیں اور میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ابھی پتے شو کرنا شروع کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن ہم اتنے ہی لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کریں گے جتنی ہمارے پاس جگہ ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.