2 صوبوں میں انتخابات کب ہوں گے؟ تجویز آگئی

image

الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تیارہے۔

ذرائع کے مطابق اپریل کے پہلے ہفتے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کی تجویزدی گئی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی کے عام انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ گورنرز کریں گے۔

اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن 90 روز میں عام انتخابات کرانے کا پابند ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوااسمبلی کے عام انتخابات میں کوئی قانونی رکاوٹ آڑے نہیں آ سکتی،  وفاقی حکومت کی جانب سے نئی مردم شماری کرانے پر بھی الیکشن مقررہ دنوں میں ہی کروائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ دو ہفتے میں مشاورت کی جائے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورت کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اتوار کو چھٹی کے باعث ٹرن آوٹ زیادہ ہوتا ہے، پولنگ اسی روز کرانے کی تجویزبھی سامنے رکھی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.