شوکت خانم فنڈز سےہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

image

عمران خان کی جانب سےشوکت خانم فنڈز سےہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کا اعتراف کیے جانے کی خبروں پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امید علی کی عدالت میں گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اپنے وکلا کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے زمان پارک لاہور سے عدالت میں پیش ہوئے جہاں خواجہ آصف کے وکیل حیدر رسول مرزا اور عمران خان کے وکیل نعمان فاروقی موجود تھے۔

خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹر حیدر رسول نے عمران خان پر جرح کی اور ان سے ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شوکت خانم فنڈز سے سرمایہ کاری کے حوالے سے سوالات کیے۔

عمران خان نے بتایا کہ تین ملین ڈالرز سرمایہ کاری کے حوالے سے شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔

وکیل نے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر کیا تھا یا نہیں، جو تین ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا تھا۔

عمران خان کے عدالت میں دیےگئے بیان پر  کئی میڈیا ہاوسز اور اخبارات  کی جانب خبر شائع کی گئی کہ عمران خان نے  شوکت خانم فنڈز سے نجی ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کااعتراف کر لیا ہے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی  رہنماوں کی جانب سے اس طرح کی خبروں کو شدید مذمت کی گئی۔   پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے اپنی ٹویٹ میں  کہاہے کہ ارب پتی میڈیا مالکان نے سیاسی فائدے کے لیے سب سے معزز خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کا کام کیا۔

This newspaper is a classic case of media prostitution,knowingly that Endowments are created to back up charity organisation they have shown as SKMH funds were misused, billionaire media owners never done any charity by working to destroy most respected charity for political gain

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

دوسری جانب شوکت خانم ٹرسٹ کے ممبر خورشید عالم نے ٹوئٹر پر شوکت خانم میں علاج سے مستفید ہونے والے مریضوں کے فگرز جاری کرتے ہوئے تنقید کا جواب دیا ہے۔

Looks like you are deeply interested in figures . Although your tweet smells “Bugz e Imran” I suggest you make an effort to visit the hospital website to gain all the knowledge about how #skmt which Pakistanis have built and running is serving poor cancer patients .No shame? 👇 pic.twitter.com/oJ6xrDJ8ki

— Khurshid Alam (@PTIKhurshidAlam) January 22, 2023

مسلم لیگ ن کے آفیشل اکاونٹ سے بھی شوکت خانم فنڈز سے متعلق بیان پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کینسر جیسے موذی مرض کے نام پر لیا جانے والا چندہ نہایت بے شرمی سے نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں لگا دیا گیا۔

شوکت خانم کو چندہ دینے والے لوگوں اور کینسر سے لڑتے مریضوں کے ساتھ اس سے بڑی زیادتی نہیں ہوسکتی۔

https://t.co/vkNIhiv6do

— PMLN Health Care (@PMLNHealthCare) January 21, 2023

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے خلاف جب بھی جھوٹا پراپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل ہوتا ہے، لوگ فوراً ہسپتال کو مزید عطیات دینا شروع کردیتے ہیں۔ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

شوکت خانم ہسپتال کے خلاف جب بھی جھوٹا پراپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل ہوتا ہے، لوگ فوراً ہسپتال کو مزید عطیات دینا شروع کردیتے ہیں۔ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ 7770 پر بلینک مسیج بھیج کر شوکت خانم کو 20 روپے عطیہ کریں۔

— Babar Awan (@BabarAwanPK) January 22, 2023

ڈاکٹر ارسلان خالد نے  ایسی خبریں شائع کرنے والے اخبارات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیشہ حکمرانی کسی کی نہیں رہنی  لیکن یہ گھٹیا ترین حرکتیں عوام نہیں بھولیں گے۔

جو میڈیا مالکان PDM کی سیاست بچانے کے لیے اپنی اخبارات میں شوکت خانم ہسپتال کے خلاف جھوٹی مہم جوئی کا حصہ بنے ہیں،انکو اپنی طاقت پر بہت گمان ہے،یہاں تک کہ آخرت ببی بھول بیٹھے ہیں. صدار حکمرانی کسی کی نہیں رہنی پر تم لوگوں کی یہ گھٹیا ترین حرکتیں عوام نہیں بھولے گی

— Dr Arslan Khalid (@arslankhalid_m) January 22, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.