ایچ آئی وی، دوسری ویکسین کی آزمائش بھی ناکام ہو گئی

image

واشنگٹن: انتہائی موذی مرض ایڈز سے تحفظ کے لیے تیار کی جانے والی دوسری ویکسین کی آزمائش بھی ناکامی سے دوچار ہو گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئیٹرز کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی جانسن ایںڈ جانسن کی  کی تیار کردہ ویکسین کی آزمائش ناکامی کا شکار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری 2020 میں امریکی حکومت کی جانب سے مختلف طبی اور دوا ساز اداروں کے اشتراک سے تیار کی جانے والی ویکسین کی آزمائش بھی ناکام ہوئی تھی۔

جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی آزمائش 2019 میں شروع کی گئی تھی، مذکورہ آزمائش کا مرحلہ اہم ترین تھا لیکن اس کے نتائج مثبت نہیں نکلے۔

جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے دوسری کمپنی کے اشتراک سے بنائی گئی ویکسین کو دنیا کے متعدد ممالک کے 50 مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 3900 رضاکاروں پر آزمایا گیا تھا۔ ویکسین کی آزمائش کے لیے خواجہ سرا، ٹرانس جینڈرز اور دیگر کا انتخاب کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ماہرین نہایت پر امید تھے کہ تیار کی جانے والی ویکسین تیسرے اور اہم ترین آزمائشی مرحلے میں مثبت نتائج دے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

امریکی دوا ساز ادارے جانسن اینڈ جانسن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں اس بات کی  تصدیق کی ہے کہ ویکسین ایچ آئی وی کے وائرس کو بڑھنے سے روکنے میں ناکام رہی اور اس سے متاثرہ افراد کے مدافعتی نظام کو تقویت نہیں ملی جس کی وجہ سے ویکسین کی مزید آزمائش روک دی گئی ہے۔

جاری کردہ بیان کے تحت آزمائش کے دوران تمام رضاکاروں کو ہر تین ماہ بعد اور ایک سال میں چار ویکسینز لگائی گئیں لیکن ان کا نتیجہ تمام ہی 50 علاقوں سے تعلق رکھنے والوں پر منفی نکلا۔

لاڑکانہ : 13 بچوں میں ایچ آئی وی ایڈزکے جراثیم پائے جانے کا انکشاف

واضح رہے کہ اس وقت مختلف ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیوں کی کم سے کم تین ایچ آئی وی ویکسینز کی آزمائش جاری ہے جن کے حوالے سے ماہرین کو امید ہے کہ ان کے نتائج حوصلہ افزا برآمد ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.