منیشا نے مجھے چھوڑ دیا تھا کیوں کہ میں نے۔۔ شدید محبت کے باوجود نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالہ کی شادی کیوں نہیں ہوئی؟

image

“منیشا کوئرالہ کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اسے دیکھ کر اور آج بھی اسے بہت یاد کرتا ہوں۔“

یہ کہنا ہے بھارت کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کا جو بھارت ہی نہیں پاکستان میں بھی کافی مشہور ہیں۔ بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ ماضی میں مختلف رشتوں میں ڈھل کر ساتھ اداکاری کرنے والے نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے اور ہر زبان پر ان کے چرچے تھے لیکن یہ رشتہ انجام کو نہ پہنچ سکا اور ادھورا رہ گیا۔ کچھ عرصہ پہلے ایک ایوارڈ شو میں نانا پاٹیکر نے اس بات کا اعتراف بھی کیا۔

نانا پاٹیکر کی بیوفائی

یہ اس دور کی بات ہے جب منیشا اور نانا پاٹیکر کئی فلمیں ساتھ کررہے تھے۔ نانا پاٹیکر کی اپنی اہلیہ سے ناراضی تھی اور وہ دونوں الگ گھروں میں رہنے لگے تھے۔ بے انتہا محبت کے باوجود نانا پاٹیکر ایک اور ماضی کی مشہور اداکارہ سے دوستی کرتے پائے گئے۔ یہ اطلاع جب منیشا کوائرالہ کو ملی تو وہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور نانا پاٹیکر سے ہر تعلق توڑ دیا۔

کچھ عرصہ دلبرداشتہ رہنے کے بعد میں منیشا کوائرالہ کی شادی ہوگئی اور اس طرح بالی وڈ میں ایک اور محبت کی کہانی ادھوری رہ گئی۔


مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.