امریکی وفد کا دورہ پاکستان

image

اسلام آباد: امریکہ وزارت خارجہ کا ایک وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سابقہ حکومت کے دوران تعلقات میں پیدا ہونے والے بگاڑ کو ختم کرنا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے قونصلر ڈیریک کالیٹ کریں گے، وفد کا دورہ  18 فروری تک جاری رہے گا، اس دوران امریکی وفد بنگلہ دیش بھی جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کا وفد اس وقت پاکستان کے دورے پر آرہا ہے کہ جس وقت ملک سخت معاشی مسائل کا شکار ہے جس سے نکلنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے مذاکرات جاری ہیں جب کہ سرکاری سطح پر لگائے جانے والے تحمینے کے تحت سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لیے 16 ارب ڈالرز درکار ہیں۔

امریکہ کے دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفد کے اراکین پاکستانی حکام سے ملاقانوں کے دوران سیکیورٹی اور مالی تعاون کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بھی بات چیت کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.