پاکستان کے سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں سات طیارے لینڈ کیے ہیں۔
جمعرات کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں ڈیل کیں۔ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے سکردو کے لیے بھرپور فضائی سرگرمی رہی۔بیان کے مطابق جمعرات کو پی آئی اے کی چار اور ایئربلیو کی تین پروازیں سکردو پہنچیں۔ سکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاسی کرتی ہیں۔خیال رہے کہ 14 اگست 2023 کو سکردو میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی انٹرنیشنل فلائٹ لینڈ کی تھی جس کے بعد اسے بین الاقوامی ایئرپورٹ کا درجہ مل گیا تھا۔پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 نے دبئی سے سکردو لینڈ کیا تھا۔