حکومت کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، اعلان جلد ہو گا، شہباز شریف

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ٹیکس بلز 2023 کی منظوری دے دی اور منی بجٹ 2023 آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع آمدنی کے اندر رہتے ہوئے ہم معاشی مشکلات پر قابو پاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کا خمیازہ اس وقت 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے جبکہ مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا اور ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کے نام پر گزشتہ حکومت نے عوام کو دھوکے میں رکھا۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نویں جائزے کے تناظر میں کی جانے والی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی اور اصلاحات کے نتیجے میں لگژری آئٹمز پر اضافی ٹیکسز عائد کیے جا رہے ہیں۔

جنرل سیلز ٹیکس میں صرف ایک فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ترکیہ زلزلہ متاثرین فنڈ کا نام ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین فنڈ رکھنے کی منظوری دی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.