بیوی سے انعامی رقم چھپانے پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

image

بیجنگ: چین میں اپنی بیوی سے 2 سال تک انعامی رقم چھپانے والے شخص کو ہرجانہ ادا کرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی شہری نے اپنی بیوی سے 2 سال تک 10 ملین یوآن یعنی 15 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم چھپا کر رکھی جسے عدالت نے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

مذکورہ شخص کا 2021 میں 10 یوآن کی لاٹری ٹکٹ میں انعام نکلا تھا اور لازمی سرکاری ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اس کے پاس ساڑھے 8 ملین یوآن کی رقم بچی تھی جو تقریباً 12 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔

انعامی رقم بینک اکاؤنٹ میں آتے ہی چینی شہری ژوو نے 2 ملین یوآن اپنی بہن اور 7 لاکھ یو آن اپنی سابقہ بیوی کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے تھے جس کا چینی شہری کی بیوی کو معلوم ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ژوو کی اہلیہ نے تمام تفصیلات سامنے آنے کے بعد شوہر سے طلاق کی درخواست دائر کر دی اور انعامی رقم چھپانے پر مقدمہ بھی کر دیا۔

چینی قانون کے مطابق انعامی رقم میں اہلیہ بھی برابر کی حقدار ہوتی ہے لیکن چینی شہری نے اپنی اہلیہ سے نہ صرف تمام بات چھپائے رکھی بلکہ حصہ بھی نہیں دیا جس پر عدالت نے انعامی رقم کا 60 فیصد حصہ ہرجانے کے طور پر اہلیہ کو دینے کا حکم دے دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.