ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بنکنگ کورٹ نے عمران خان کو آج عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
عمران خان کے وکیل علی بخاری اسلا م آباد کی عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نےکہا کہ اسی عدالت میں عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔