کراچی میں میئر کے انتخاب کا عمل آگے بڑھایا جائے ، پیپلز پارٹی کاالیکشن کمیشن کو خط

image

 پیپلز پارٹی نے کراچی میں میئر کے انتخاب کا عمل آگے بڑھانے کیلیےالیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ خط میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی میں میئر کے انتخابات میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا کہ محض 11 نشستوں پر انتخاب کی وجہ سے 250 اراکین کو میئر کے انتخاب سے روکنا انصاف نہیں ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میئر کے انتخاب میں تاخیر کا کوئی عذر ہم درست نہیں سمجھتے۔  پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن بلاتاخیر کراچی کے میئر کے لئے انتخاب کرائے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.