قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کر لیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب راولپنڈی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو خلاف قانون فروخت کیا۔
خیال رہے کہ نیب نے 8نومبر 2022کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں تحقیقات شروع کی تھیں۔