شاہ محمود قریشی کا کل گرفتاری دینے کا اعلان

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ کل لاہور سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ کل ہی گرفتاری دیں گے۔ کل سے سینکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھی دیکھتے ہیں کہ یہ کتنے لوگوں کو جیلوں میں رکھ سکیں گے ، کل جو لاہور میں ہوا ہے اس سے ان کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ آئین میں لکھا ہوا ہے کہ طاقت کا منبہ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ان کے رویے پر استعفیٰ دیا، پاکستان میں اپوزیشن پر مقدمات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا بیان ٹھیک سمت پر پہلا قدم ہے، عمران خان نے الیکشن کی تیاریوں کا اعلان بھی کیا ہے، اگلے ہفتے عمران خان ٹکٹوں کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں الیکشن ہوتے وہاں سے یہ بھاگ جاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.