کراچی پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

image

کراچی پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر کارروائی کے دوران بوریوں سے بھاری مقدار میں اسحلہ برآمد کر لیاگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گلشن حدید لنک روڈ کے قریب زمین سے دفنایا گیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد ہوا ہے۔ جس میں 30 بور پستول، شارٹ گن موجود ہیں۔میٹل ڈیٹکٹر اور وائرلیس سیٹ بھی ملا ہے۔

حکام نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد ہتھیاروں میں کئی ہتھیار 31 جنوری کو چوری ہوئے تھے، کھدائی کے دوران نکالے گئے بورے نئے جبکہ اسلحہ پرانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بھائی کی سیکیورٹی کمپنی سے ہھتیار چوری ہوئے تھے، جس کا مقدمہ 7 فروری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں درج ہوا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن درج مقدمات میں اسلحہ کے کئی نمبرز ایک جیسے موجود ہیں، 6 بوریوں سے ملنے والا زیادہ تراسلحہ چوری شدہ ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.