صدر مملکت کا دورہ نیول ہیڈکوارٹرز، آئی ایس پی آر

image

صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، سربراہ پاک بحریہ ، ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا۔ پاکستان نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  نیول چیف نےصدر مملکت کو میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق" میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی سے دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی۔

"معرکہ حق" کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر پاکستان کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا،، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ،، بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.