چینی ذخیرہ اندوزوں اورسٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں؛ وزیراعظم

image

حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے معاملے پر اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے کل چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کی منظوری دی جس میں ذخیرہ اندوزوں، مصنوعی اضافہ، کارٹلائزیشن کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر پر چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.