سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات، پاکستان اورسعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال

image

سعودی سفیر نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات، کی جس میں پاکستان اورسعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں مشترکہ تربیتی پروگرامز کی تجویز اور عدالتی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی،اس کے علاوہ سعودی ویژن 2030 کے تحت عدالتی اصلاحات پر بھی گفتگو کی گئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، عدالتی تعاون بڑھانے پربھی گفتگو کی گئی۔  اعلامیہ سپریم کورٹ  کے مطابق ملاقات میں مشترکہ تربیتی پروگرامز کی تجویزبھی زیر غور آئی،اس کے علاوہ  تجارتی و لیبر کورٹس کے قیام پربات چیت بھی کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کابھی اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.