خانیوال ریلوے اسٹیشن پر سگنل پول کی سیڑھی ٹکرانے سے 27 مسافر زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق زخمی مسافر عوامی ایکسپریس اپ،عوامی ایکسپریس ڈاؤن اور موسیٰ پاک ایکسپریس میں سوار تھے، زخمیوں میں خواتین، بزرگ اور نوجوان شامل ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے سیڑھی ٹریک پر دھکیل دی تھی، زخمی مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر بیٹھے تھے، واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔