اسلام آباد: زیر تعمیر بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ گرگئی

image

اسلام آباد میں زیر تعمیر بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ گر گئی جس میں ایک مزدورجاں بحق ہوگیا ہے۔

امدادی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق ابھی تک تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلرکی پلرکو ٹکر سے شٹرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلر شٹرنگ  کی  اسپورٹ سے  ٹکرا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا،  وزیرداخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے کا نوٹس، تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.