پنجاب میں الیکٹرک بسوں کیلئے دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ

image

ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، الیکٹرک بسوں کیلئے صوبہ میں دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ابتدائی طور پر 600 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز اور بس ڈپو کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کردی۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تمام شہروں میں جدید سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، منصوبے کے ذریعے شہری بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنرز کو پبلک ٹرانسپورٹ میں اوور لوڈنگ کیخلاف مہم شروع کرنے کی بھی ہدایات کی۔ انکا کہنا تھا کہ گورننس اور صحت کے شعبہ کی بہتری پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، انتظامی افسران اضلاع میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے مسلسل محنت کریں۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں کرپشن کاخاتمہ ڈپٹی کمشنرز کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کرپشن کے خاتمے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن  جلد مکمل کی جائے، چیف سیکرٹری نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں صحت، ٹرانسپورٹ کے محکموں کے سیکرٹریز، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شرکت کی، ڈی جی ایل ڈی اے، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.