گلیشیئر بیٹھنے سے بچے سمیت 3 سیاح جاں بحق

image

ناران میں گلیشیئر بیٹھ گیا، حادثے میں بچے سمیت تین سیاح جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ سوہنی آبشار کے مقام پر پیش آیا۔

خیبر پختونخوا کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں گلیشیئر کی زد میں آ کر 3 سیاح دب کر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دب جانے والے سیاحوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جو مغلپورہ لاہور کے رہائشی ہیں۔

اطلاع ملنے پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور سیاحوں کی لاشوں کو نکال کر ناران اسپتال منتقل کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.