والدین کے لیے اولاد ایک ایسی نعمت ہے، جو کہ ہر تحفے سے بڑی ہے، اور اگر یہ نعمت کئی سالوں بعد ملے، تو اس کی خوشی بھی سب سے الگ ہوتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ایک والد نے 12 سال بعد اولاد کے پیدا ہونے کی خوشی میں پورے علاقے والوں کو اپنے اس خوشی کے موقع پر شریک ہونے کی دعوت دے دی۔
12 سال بعد جب والد باپ بنا، تو اس موقع کا اس شدت سے انتظار تھا، کہ خبر ملتے ہی اس بکرے، بھینسیں، گائے، دنبے منگوا لیے، جو کہ تقریب کے موقع پر قربان کیے جانے تھے، جن سے مہمانوں کی خاطر توازع کی جانی تھی۔
والد کی خوشی اس حد تک دیدنی تھی، کہ جمعے کے دن اس تقریب کا انعقاد کیا تھا، دن کے اجالے میں منعقد اس تقریب کی دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ آئے مہمانوں کے لیے نماز جمعہ کا بھی خاص اہتمام کرایا گیا تھا۔
اپنی نوعیت کی دلچسپ اور منفرد اس تقریب میں مہمانوں کے کابلی پلاؤ، حلوہ، زردہ، سمیت کئی دیگر ڈشز کا انتظام کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جہاں صارفین خوش قسمت والد کو خوب ڈھیر ساری دعائیں بھی دے رہے ہیں۔