سونا 2 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا

image

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کی کمی ہوگئی ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت میں 1571روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 278 روپے ہوگئی۔

چیف جسٹس کا ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے دورے کا اعلان

2024 میں فی تولہ سونا کتنا مہنگا ہوا؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں سال 2024 کے دوران 23.9 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت 52ہزار 600 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2023 کے خاتمہ پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20ہزار روپے ریکارڈکی گئی تھی تاہم 2024 کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ رہی ہے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،شیر افضل مروت

اس طرح گزشتہ سا ل کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52ہزار 600 روپے یعنی 23.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے بنیادی اسباب میں جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور بین الاقوامی اقتصادی غیر یقینی کی صورتحال شامل رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.