وزیراعظم کےکپڑے تو سلامت ہیں لیکن قوم بے لباس ہو چکی ہے،سراج الحق

image

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم  شہباز شریف  پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان  کے کپڑے تو سلامت ہیں لیکن قوم بے لباس ہو چکی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا لیکن ان کے کپڑے تو سلامت ہیں آج قوم بے لباس ہو چکی ہے،

ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے  رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں؟

انہوں نےکہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں، لوگوں نے تو  مسکرانا بھی چھوڑ دیا ہے۔سراج الحق  نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کی آمد کے موقع پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ نیب کے دفاتر موجود تو ہیں لیکن وہاں مکھیاں ما ری جا تی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضا فہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ  تین افراد کے قتل میں ملوث سر دار کو تو ضمانت دے دی گئی لیکن مولانا ہدایت الرحمان کو  رہا نہیں کیا جا رہا ہے،بلو چستان کا کوئی بلوچ بھی سی پیک کے خلاف نہیں بس وہ یہی کہتا ہے کہ سی پیک سے بلو چستان کو بھی فائد ہ حاصل ہو نا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.