صدر آصف علی زرداری نے بینظیر ہنر مند پورٹل کا افتتاح کردیا

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ بینظیر ہنرمند پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان نسل کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ ہنر بھی فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور مختلف ہنر سکھائے جائیں گے، جن کے ذریعے نوجوان پاکستان کے اندر اور باہر اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”نرسنگ جیسے شعبے کی دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان ہنر سیکھ کر دیارِ غیر میں ملک کا نام روشن کریں۔“

صدر زرداری نے وفاقی وزیر نوید قمر کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس وقت ملک کو ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو خود مختار اور ہنرمند بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کو تمام بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ پروگرام اس سلسلے کی ایک عملی مثال ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.