تحریک انصاف نے لاہور ریلی ملتوی کردی

image

تحریک انصاف  نے لاہور ریلی کل تک ملتوی کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے،  پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے۔

حماد اظہرکا کہنا تھا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اور پرامن انتقال اقتدار  چاہتے ہیں،  ارباب  اختیار شہر کے راستےکھول دیں۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ  آج ایک بار پھر لاہور میں حکومت نے کرفیو لگا رکھا ہے۔جب بھی عمران خان باہر نکلنے کی بات کرتا ہےیہ کرفیولگادیتےہیں۔انہیں پتہ ہے عمران خان ضمانت کیلئے نکلتا ہے توپورا پاکستان نکل آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔30اپریل کو الیکشن ہوگا، ایک بڑی جماعت کو الیکشن مہم سےروکا جارہا ہے،کسی جگہ سے بھی ہمارا روٹ پی ایس ایل کے روٹ سے نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے۔ایک ننھی منی جماعت کی 18 گاٰڑیوں کا جلوس گزارنے کی اجازت ہے۔ہم ریلی نکالنے لگتے ہیں تو کرفیو لگا دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک امریکی کانگرس رکن نے بھی پاکستان کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ہے۔عمران خان کی جدوجہد آئین و قانون کے تحت ہے۔نگران حکومت کے ذریعے جمہوری نظام کو منجمند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہےکہ آج پی ٹی آئی نے لاہور میں ریلی نکالنےکا اعلان کیا تھا جس کی قیادت عمران خان نے کرنا تھی۔عمران خان کی جانب سے  ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.