شاہد خاقان عباسی کے دونوں صاحبزادے بھی توشہ خانہ سے مستفید

image

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دونوں صاحبزادوں نے بھی توشہ خانہ سے قیمتی گھڑی اورمہنگے موبائل سستے داموں لئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی 2015 میں جب وزیر پٹرولیم تھے انہیں تحفے میں 8 لاکھ پچاس ہزار مالیت کی رولیکس گھڑی ملی، انہوں نے ایک لاکھ 68 ہزار جمع کروا کر یہ گھڑی رکھ لی۔

2016ء میں انہیں ساڑھے سات لاکھ مالیت کی ایک اور گھڑی ملی جو انہوں نے ایک لاکھ 48 ہزار جمع کروا کر اپنے پاس رکھ لی۔

2017 میں تحفے میں دو لاکھ نوے ہزار کی گھڑی ملی جو انہوں نے 56 ہزار جمع کروا کر اپنے پاس رکھ لی۔ 2017ء میں ہی انہوں نے 3 لاکھ پچیس ہزار کی گھڑی 63 ہزار روپے دے کرحاصل کی۔

اکتوبر 2017ء میں دو کروڑ سے زائد کے تحائف ملے جو انہوں نے 45 لاکھ دے کر اپنے پاس رکھ لئے۔

اکتوبر 2017ء کو شاہد خاقان عباسی کی اہلیہ کو 99984000 کے زیورات ملے جو انہوں نے 19990800 دے کر اپنے پاس رکھ لئے۔

2018ء میں شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر خاقان عباسی کو ایک موبائل فون تحفے میں ملا جس کی مالیت 85 ہزار تھی انہوں نے 11 ہزار دے کر موبائل اپنے پاس رکھ لیا۔

12 اپریل 2018ء کو ہی ان کے صاحبزادے حیدر خاقان عباسی نے بھی 85 ہزار کا موبائل 11 ہزار دے کر حاصل کیا۔

17 اپریل 2018ء کو شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر خاقان نے ایک کروڑ 70 لاکھ کی گھڑی 33 لاکھ 94 ہزار دے کر اپنے پاس رکھ لی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.