موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ

image

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ 

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔

انہوں نے اسلام آباد میں رمضان کے دوران غریب اور متوسط طبقے کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اسکیم کے تحت اسلام آباد کے دس لاکھ افراد کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم نے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ وزیراعظم شہبازش شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.