وزیراعظم کا اسلام آباد میں غریب و متوسط طبقے کو مفت آٹا فراہم کرنیکا اعلان

image

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کو مفت آٹا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے اعلان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تقریباً دس لاکھ افراد کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائے گا، میاں شہباز شریف نے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی اس اسکیم میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

یہ اعلان وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، مشیرِ احد چیمہ، وفاقی وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

میاں شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مفت آٹے کی تقسیم کو شفاف بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

شرکائے اجلاس کو موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلئے رعایتی نرخ پر پیٹرول فراہم کرنے پہ بریفنگ دی گئی، اس حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جس پر وزیرِ اعظم نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔

آلو، پیاز، ٹماٹر، آٹا، چینی، گھی، دال، چاول اور دودھ سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں

وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.