عمران خان جیل میں بھی ہوں تو دو تہائی اکثریت لے کر جیتیں گے، فواد چودھری

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ ظل شاہ قتل میں نگران وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب، ہوم سیکریٹری اورسی سی پی او شریک اور براہ راست مجرم ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا نگران وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے حکم پر تشدد کیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں ان چاروں افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کے والدین پر بہت پریشر ہے، ظل شاہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا واقعہ کے فوری بعد پنجاب حکومت کی مدعیت میں ہم پر قتل کا مقدمہ ہوتا ہے، دو دن بعد پریس کانفرنس کر کے کہا جاتا ہے کہ یہ حادثہ تھا۔

فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا اقتدار چلا جائے گا تو آپ کو حساب دینا پڑے گا، ن لیگ کواحساس ہوگیا ہے کہ مریم نواز مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے دعویٰ کیا عمران خان جیل میں بھی ہوں تو دو تہائی اکثریت لیکر جیتیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.