سوشل میڈیا پر اکثر کچھ ایسی ویڈیوز ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی بیٹے کی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب وہ طواف کر رہا تھا۔
عام طور پر مسجد الحرام میں ایسے کئی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں، جو کہ جذباتی تو ہوتے ہی ہیں، ساتھ ہی دل کو چھو لینے والے مناظر سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔
اس ویڈیو میں بھی ایک ایک ایسے ہی بیٹے نے سب کی تعریف سمیٹ لی، کیونکہ بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کو پیٹھ پر بٹھا کر عمرے کی زیارت حاصل کروائی۔
عام طور پر بوڑھے اور بزرگ افراد کے لیے خانہ کعبہ میں ویل چئیر موجود ہوتی ہے، لیکن اس شخص نے ویل چئیر پر بٹھانے کے بجائے والدہ کو اپنی کمر پر ہی طواف کرانے کا فیصلہ کیا۔
یوں معلوم ہو رہا تھا، کہ جیسے والدہ کی عمر کی وجہ سے شاید وہ زیادہ عمر زندہ نہ رہ پائیں، بیٹا اپنا فرض تو پورا کر ہی رہا تھا، ساتھ ہی والدہ کے ہمراہ کچھ یادگار لمحات بھی بتا رہا تھا۔