حکومت سے مذاکرات ختم کیے سیاسی جماعتوں سے نہیں، فیصل چودھری

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات ختم کیے ہیں سیاسی جماعتوں سے نہیں۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق لاعلم ہوں۔ لیکن اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کسی نہ کسی صورت میں چلتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت سیاسی انداز سے ہو گی اور ہماری سولوفلائیٹ نہیں ہو گی۔ ہم نے حکومت سے مذاکرات ختم کیے ہیں لیکن سیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ، بلوچستان، لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

فیصل چودھری نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ختم ہو گا تو ہی ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو اپنی رہائی سے مشروط نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات قانونی طور پر بوگس ہیں۔ اور ہم ذاتی مقاصد کے لیے سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے سربراہ بھی قائل ہیں کہ ملک میں آئین کی حکمرانی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی وکیل نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔ اور حامد خان کا بیان پی ٹی آئی کی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.