عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی

image

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کرا دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ساری دنیا دیکھ لے کہ عمران خان امن چاہتے ہے اور انہوں نے اپنے دستخطوں سے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی بھی لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کے حوالے کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر یہ لندن پلان پر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں تو نتائج کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور پولیس کے افسران ہوں گے۔ عمران خان امن چاہتے ہیں اور ہم پر امن ہیں۔ حکومت خون ریزی سے باز رہے۔

F8کچہری شدید سیکورٹی جان لیوا قاتلانہ حملہ کےخطرہ کے باوجود عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے کی

surety undertakingصدر لاہور ہائیکورٹ بار کے حوالےکردی ہے

عمران خان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر امن کےلئے ملک کو امپورٹڈ حکومت کئ امن سے تصادم خون ریزی سے بچانے کے لئے یہ قدم لیا ہے

— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.