عمران خان سمجھتے ہیں اُن پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا،بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں اُن پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

وزیر خارجہ نے دی ڈیلی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے،عمران خان عدالت میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوتے،پولیس جب عمران خان کے پاس جاتی ہے تو وہ اپنے سپورٹرز کو بلالیتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا پولیس گئی اور سپورٹرز درمیان میں آگئے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قانون پر عمل درآمد کرناچاہیے،قانون سب کے لیے برابر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان عدالت میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتے،قانون کی خلاف ورزی پر عمران خان کوجواب دینا ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.