وارنٹ منسوخی کا کیس:عدالت نے ایک باعزت راستہ دیا تھا اس پر عمل نہیں کیا گیا، جج

image

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے  توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست  سماعت کے لیے مقرر ہو گئی

عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کےوکلا سے مکالمہ کیا کہ  کیا آج کی درخواست آج لسٹ میں ہے؟ آپ کی درخواست پر کچھ اعتراضات ہیں مجھے پہلے  دیکھنے دیں ،ہم آپ کی درخواست کو سن لیں گے لیکن جو ہو رہا ہے افسوسناک ہے،ہم آپ کو پہلے ہی ریلیف دے چکے ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق  نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عدالت نے آپکو ایک رعایت تھی،آپکی درخواست پر اعتراض تھے ۔وہ ابھی فکس کروں گا تو پھر سماعت ہوگی۔وکیل خواجہ حارث  نے آج ہی درخواست پر سماعت کرنے کی استدعا کردی۔

چیف جسٹس نے کہا عدالت نے درخواست سنی تھی اور ڈائرکشن دی تھی مگر افسوس کہ کیا ہوا۔ وکیل نے جواب دیا کہ آپ ہمیں سن لیں، ہم قانون کے تحت عدالت کو مطمئن کریں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس عدالت نے پہلے ریلیف دیا تھا مگر اس عدالتی احکامات کا کیا بنا۔عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا اس کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں دیکھیں گے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا لاہور میں جو صورتحال ہے وہ آپکے سامنے ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جو ہو رہا ہے وہ آپکا اپنا کیا دھرا ہے۔اس عدالت نے ایک باعزت راستہ دیا تھا اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

عمران خان کی لیگل ٹیم نےگزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں وارنٹ منسوخ کرنے اور فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیاکہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس سے قبل عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے تھےاور 13 مارچ کو ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔ تاہم عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے جس کےبعد ان کےدوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری  کیے گئے تھے۔

خیال رہےکہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.