عمران خان کی پیشی، عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی عملے کی راہ میں بھی رکاوٹیں

image

تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل بابراعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر پولیس کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیاہے۔

انہوں نے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی کہ عمران خان کچھ ہی دیر میں عدالت پہنچ جائیں گے، پولیس اور انتظامیہ نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وکلاء اور میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی، ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود صورتحال قابلِ تشویش ہے۔

انہوں نے موقف اختیا ر کیا کہ عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی عملے کی راہ میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، کھلی عدالت میں داخلے پر پابندی کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں،انہوں نے درخواست میں کہا کہ عدالت انتظامیہ کی ناقص اور ناقابلِ جواز پالیسی کا نوٹس لے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.