ایران پر امریکی حملہ، پاکستان کیخلاف فیک نیوزاورپروپیگینڈامہم شروع

image

ایران پر امریکی حملے میں معاونت سے متعلق سوشل میڈیا پر پاکستان مخالفت فیک نیوز اور پراپیگینڈا شروع ہوگیا۔ الزام لگایا جارہا ہے کہ امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے پاکستانی حدود الزام کی۔

امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی رات بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، اصفہان اور نطنز پر حملہ کردیا۔ ایرانی حکام نے حملوں کی تصدیق کردی تاہم نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ایران پر امریکی حملے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف فیک نیوز اور پراپیگنڈا مہم شروع کردی گئی۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے الزام لگایا جارہا ہے کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملوں میں پاکستانی فضائی حدود استعمال کیں تاہم حکام کی جانب سے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے دعوے من گھڑت اور پاکستان مخالف عناصر کا روایتی پروپیگنڈا ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.